ریجنٹ انٹرنیشنل سب سے بڑی رہائشی عمارت،20ہزارافرادمقیم

ریجنٹ انٹرنیشنل سب سے بڑی رہائشی عمارت،20ہزارافرادمقیم

چیان جیانگ (نیٹ نیوز)چین کے شہر چیان جیانگ میں قائم ریجنٹ انٹرنیشنل اپارٹمنٹس دنیا کی سب سے بڑی رہائشی عمارت ہے ۔

، 675 فٹ بلند حیرت انگیز ڈھانچے پر بنی عمارت شروع میں اعلیٰ درجے کے ہوٹل کے طور پر قائم ہوئی تھی، جسے بعد میں ایک وسیع رہائشی اپارٹمنٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔انگریزی کے حرف ایس (S)کی شکل کی ریجنٹ انٹرنیشنل عمارت 14 لاکھ 70 ہزار ملین مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے اور اس کے 39 منزلہ ٹاورز میں ہزاروں عالی شان اپارٹمنٹس بنے ہوئے ہیں جس میں 20 ہزار سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔اس عظیم عمارت کو خود مختار کمیونٹی بھی کہا جاتا ہے اوراس میں رہائشیوں کیلئے روزمرہ کی ہر ضرورت کی چیز موجود ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں