چھاتی کا کینسر جلدی عمر بڑھنے کے عمل سے منسلک
کیلیفورنیا(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ چھاتی کے کینسر کے علاج کی کوئی بھی شکل وصول کنندہ مریض کے عمر بڑھنے کے عمل کو خلیاتی سطح پر تیز کردیتی ہے ۔
مطالعے کی مرکزی مصنف جوڈتھ کیرول نے کہا کہ پہلی بار ہم یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ عمر بڑھنے کے سگنلز جو ہم نے کبھی سوچا تھا کہ کیموتھراپی کے ذریعے متحرک ہوتے ہیں، اب تابکاری اور سرجری سے گزرنے والی خواتین میں بھی موجود ہونے کے آثار پائے گئے ہیں۔کیرول نے کہا کہ جب کہ ہم نے کیموتھراپی حاصل کرنے والی خواتین میں حیاتیاتی بڑھاپے سے منسلک جین کے اظہار میں اضافہ دیکھنے کی توقع کی تھی، لیکن ہمیں ان لوگوں میں بھی اسی طرح کی تبدیلیاں دیکھ کر حیرت ہوئی جنہوں نے بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے صرف تابکاری یا سرجری کروائی۔