مشتبہ فیس بک اکاؤنٹ سے لاپتہ خاتون مل گئی
ممبئی (نیٹ نیوز) لکھنؤ میں 23 سالہ خاتون کو لاپتا ہونے کے تین سال کے بعد مشتبہ فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے ڈھونڈ لیا گیا، جہاں 23 سالہ کویتا اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہتے ہوئے پولیس کو مل گئی۔
پولیس کے مطابق 23 سالہ کویتا کی 7 سال قبل (2017ء میں) ونے کمار نامی شخص کے ساتھ شادی ہوئی تھی، اور شادی کے 4 برس بعد (5 مئی 2021ئ) کو کویتا گھر سے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر اس کے اہل خانہ نے سسرال والوں کے خلاف قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا تھا۔تحقیقات کے دوران فیس بک پر ایک مشتبہ اکاؤنٹ پر جعلی نام اور شناخت کے ساتھ سرگرمی کو نوٹ کیا گیا، جس پر مزید کھوج کی گئی تو پولیس نے بالآخر کویتا کو لکھنؤ کے علاقے دلی گنج سے تلاش کرلیا، جہاں وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی تھی۔