زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
لندن(نیٹ نیوز)گرم موسم صرف پریشانی کے لحاظ سے تکلیف دہ نہیں بلکہ نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ پیدائش سے پہلے اور ۔
بعد میں بچے کی نشوونما کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔محققین نے پایا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران حاملہ عورت پر اوسطاً یومیہ گرمی کا دباؤ بڑھنے کی وجہ سے ان کے بچوں کا پیدائش کے وقت کم وزن ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے ۔مزید یہ کہ نتائج سے یہ بھی پتہ چلتا ہے بڑھتے ہوئے شیر خوار بچے جو باقاعدگی سے گرمی کے دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، ان کی نشوونما میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے ۔ محققین نے کہا کہ 1 سال کی عمر میں اوسطاً 86 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت کا سامنا کرنے والے شیر خوار بچوں کا وزن ان کے قد اور عمر کے لحاظ سے 77 ڈگری کے اوسط درجہ حرارت کے مقابلے میں کم ہوتا ہے ۔ لندن کے سکول آف ہائیجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اینا بونیل نے تحقیق کی ہے ۔