بوڑھے شخص کا چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ وائرل

بوڑھے شخص کا چلتی ٹرین پر خطرناک اسٹنٹ وائرل

نئی دہلی(نیٹ نیوز)سوشل میڈیا پر گردش ایک ویڈیو میں بھارت میں بوڑھے شخص کو خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔

کلپ میں بوڑھے شخص کو چلتی ٹرین کے ہینڈل سے لٹکا ہوا دیکھا جا سکتا ہے ۔اس کرتب کے واضح خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ویڈیو پر کافی تبصرے آئے ہیں۔ ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا ‘‘اور پھر لوگ کہیں گے کہ بزرگوں کے پاس بیٹھو ان سے کچھ سیکھو۔ ایک اور مزاحیہ انداز میں صارف نے کہا کہ بھارت میں بلٹ ٹرینوں کے آغاز میں تاخیر کی وجہ اس بزرگ شخص کا اسٹنٹ ہے ۔یہ واقعہ ممبئی کے ایک نوجوان فرحت اعظم شیخ کا المناک کیس ذہن لاتا ہے جو لوکل ٹرینوں میں اپنے خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے مشہور ہوا تھا۔ فرحت جس کی سکیٹنگ اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، 14 اپریل کو مسجد ریلوے سٹیشن پر ایک بازو اور ایک ٹانگ اسی طرح کے اسٹنٹ کیوجہ سے گنوا بیٹھا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں