آخری لمحے میں لاٹری ٹکٹ خریدنے والا 1 ملین ڈالرز جیت گیا

 آخری لمحے میں لاٹری ٹکٹ خریدنے والا 1 ملین ڈالرز جیت گیا

لاس اینجلس(نیٹ نیوز)کھیل کھیل میں گزشتہ 13 برسوں سے لاٹری کا ٹکٹ خریدنے والے امریکی شہری کی زندگی بلآخر پہلا انعام نکلنے کے بعد بدل گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاٹری جیتنے والے امریکی شہری جارج ہرٹ نے 13 برس قبل مذاق مذاق میں لاٹری ٹکٹ خریدنا شروع کیے تاہم طویل عرصے سے ان کی استقامت بلآخر رنگ لے آئی اور ان کا 1 ملین ڈالرز کا انعام نکل آیا۔ٹکٹ فروخت کرنے والے سٹور کے مالک تیمر پٹیل نے بتایا کہ جارج ہرٹ 13 سال سے لاٹری خرید رہا ہے ، اس کے صبر کا پھل بالآخر 1 ملین ڈالرز کے انعام کی صورت میں اسے مل ہی گیا۔سٹور کے مالک کا کہنا ہے کہ جارج ہرٹ نے یہ ٹکٹ آخری لمحے میں خریدا تھا، جس نے اس کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دی ہے ۔ جارج ہرٹ نے انعامی رقم یک مشت لینے کی خواہش ظاہر کی اور 6 لاکھ ڈالرز نکلوا لیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں