کدو کی کشتی میں طویل فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ

کدو کی کشتی میں طویل فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ

نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی میں ایک شخص نے اپنے انعام یافتہ 550 کلو وزنی کدو میں 45.67 میل کا فاصلہ دریا میں طے کر کے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

امریکی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والے گیری کرسٹنسن نے ویسٹ کوسٹ جائنٹ پمپکن ریگیٹا میں حصہ لینے کے لیے 2013 سے بڑے بڑے کدوؤں کو کشتی میں بدلنا شروع کیا۔ گیری یہ مقابلہ گزشتہ چار برس سے مسلسل جیتتے آ رہے ہیں۔گیری نے اس برس اپنا اگایا ہوا پَنکی لوفسٹر نامی کدو اندر سے خالی کیا اور اس کدو کی کشتی میں بیٹھ کر دریا میں طویل فاصلہ طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی عرصہ پرانی خواہش پوری کرنے اترے ۔انہوں نے تقریباً 39 میل کا ریکارڈ توڑنے کے لیے دریائے کولمبیا میں 45.67 میل کا فاصلہ طے کیا جس میں انہیں 26 گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں