امریکا میں آٹزم کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ
لاس اینجلس(نیٹ نیوز)ایک حالیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی نوجوانوں میں آٹزم کی تشخیص میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔
محققین کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں لڑکیوں اور لڑکوں میں آٹزم کی بڑے پیمانے پر تشخیص دیکھنے میں آئی ہے ، صرف ایک دہائی کے دوران امریکا میں آٹزم کے واقعات میں تقریباً تین گنا اضافہ سامنے آیا ہے ۔جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، امریکا کے بڑے ہیلتھ کیئر سسٹمز میں داخل ہونے والے 12 ملین سے زیادہ مریضوں کے اعداد و شمار سے پتا چلا ہے کہ 2011 اور 2022 کے درمیان آٹزم کے شکار افراد کی تعداد میں 175 فیصد اضافہ ہوا۔ تشخیص میں اضافہ خاص طور پر 26 سے 34 سال کی عمر کے نوجوان بالغوں میں بہت زیادہ تھا۔