امریکی شہری نے بال کٹوانے پر گرل فرینڈ کو قتل کردیا
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکا میں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کو بال کٹوانے پر چاقو کا وار کرکے قتل کردیا۔
ریاست پنسلوینیا میں 49 سالہ شخص کو پولیس نے اپنی 50 سالہ گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔مقتولہ کی بیٹی نے پولیس کو بتایا کہ ملزم بینجمن اسکی ماں مارٹنیز سلوا سے بال کٹوانے پر ناراض تھا، بینجمن نے ان کی والدہ کو اس سے پہلے بھی بال کٹوانے پر قتل کی دھمکی دی تھی جس کے بعد وہ بینجمن سے چھپ کر بیٹی کے گھر رہ رہی تھی۔ مقتولہ کی بیٹی کے مطابق قتل کی رات مارٹنیز نے اپنے بھائی کے گھر جاکر ایک دوست کے ذریعے بینجمن کو پیغام بھیجنا چاہا تھا کہ ان کا بینجنمن سے اب کوئی رشتہ نہیں لیکن عین اسی وقت مارٹنیز کو تلاش کرتا بینجمن ان کے بھائی کے گھر پہنچ گیااور مارٹیز کے بھائی پر چاقو سے حملہ کردیا اورمارٹنیز زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔