اعصابی بیماریوں کے ممکنہ علاج کیلئے طریقہ کار دریافت
ٹورنٹو(نیٹ نیوز)کینیڈا کے سائنس دانوں نے دماغ کے خلیوں کو ٹرانسپلانٹ کرنے کا ایک طریقہ دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر الزائمرز جیسی اعصابی بیماریوں کا علاج کر سکتا ہے۔
ستارے نما ایسٹرو سائٹس دماغی خلیوں کی ایک ایسی قسم ہے جو اعصاب کی حفاظت کرتی ہے اور معلومات کو آگے بڑھانے میں اہم ہوتی ہے ۔مطالعے بتاتے ہیں کہ جیسے جیسے الزائمرز بیماری جگہ بناتی ہے ان خلیوں کی تعداد کم ہوجاتی ہے بالخصوص دماغ کے ان حصوں میں جو یادداشت کے لیے ذمہ دار ہوتے ہیں۔سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ ایسٹرو سائٹس کو بدل کر الزائمرز، پارکنسنز اور ہنٹنگٹنز جیسی اعصاب کو نقصان پہنچانے والی بیماریوں میں پیش آنے والی دماغی افعال میں خرابی کو کسی حد تک بحال کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔