بھارتی فرم کا انوکھا اقدام، ملازمین کو سپین کے ٹور پر بھیج دیا
ممبئی (نیٹ نیوز)بھارتی ر ئیل سٹیٹ فرم نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے اپنے 1 ہزار ملازمین کو مع معاوضہ سپین کے ٹور پر بھیج دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں مختلف کمپنیز کبھی بونس، تو کبھی پارٹی و پکنک کا اہتمام کر کے اپنے ملازمین کی دیکھ بھال کے لیے کچھ نہ کچھ کرتی رہتی ہیں، لیکن بھارت کے علاقے چنئی کی رئیل سٹیٹ فرم نے اپنے محنتی ملازمین کا خیال رکھنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فرم نے ایک مخصوص اسکیم کے تحت اپنے 1ہزار ملازمین کو 1 ہفتے کے لیے تمام اخراجات کے ساتھ سپین کے شہر بارسلونا کے سیر سپاٹے پر بھیج دیا۔کمپنی کے ایک بیان کے مطابق یہ سفر ملازمین کی محنت اور لگن کو تسلیم کرنے کے لیے ہے ، جس نے فرم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔