مشتبہ کالز سے تنبیہ کرنے والا فیچر متعارف کرادیاگیا

مشتبہ کالز سے تنبیہ کرنے والا فیچر متعارف کرادیاگیا

نیویارک (نیٹ نیوز)ٹیلی کمیونیکیشن سروس پرووائیڈر O2 نے ایک مصنوی ذہانت پر مبنی ایک فیچرمتعارف کرایا ہے جو صارفین کو مشتبہ کالز کے حوالے سے متنبہ کرے گا۔

برطانوی کمپنی کا کہنا تھا کہ نیا کال ڈیفنس فیچر کال نمبر کے رویے کا تجزیہ کرنے کے لیے ایڈپٹیو اے آئی کا استعمال کرتا ہے تاکہ اس بات کا تعین کی جا سکے کہ آیا یہ درست کال ہے یا کوئی اسپیم کال ہے ۔اگر فیچر کے مطابق کال اسپیم کے تمام معیار پورے کرتی ہے تو صارف کی فون اسکرین پر انتباہ ظاہر ہوگا۔ تاہم، ان کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ یہ کال اٹھائیں یا نہیں۔مشتبہ کالز کی شناخت کی یہ ٹیکنالوجی سیکیورٹی فرم Hiya نے بنائی ہے ،اس فیچرکے متعارف ہونے کے بعد صارفین نے اس پر ملے جلے جذبات کااظہارکیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں