بوٹسوانا میں 350 ہاتھی پانی میں زہر دیکر مارے گئے

بوٹسوانا میں 350 ہاتھی پانی میں زہر دیکر مارے گئے

بوٹسوانا (نیٹ نیوز)نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بوٹسوانا میں 350 سے زیادہ ہاتھیوں کی پراسرار موت ممکنہ طور پر زہریلے پانی پینے کی وجہ سے ہوگئی ہے ۔

دی گارڈین کے مطابق، بوٹسوانا کے اوکاوانگو ڈیلٹا میں ہاتھیوں کی بڑے پیمانے پر ہونے والی ہلاکتوں کو ایک پراسرار تباہ کُن حادثے کے طور پر بیان کیا گیا کیونکہ ہر عمر کے جانوروں کو گرنے سے پہلے دائروں میں چلتے ہوئے دیکھا گیا تھا، پھر وہ مر گئے ۔ہاتھیوں کی لاشیں پہلی بار بوٹسوانا کے شمال مشرقی علاقے میں مئی اور جون 2020 میں دیکھی گئی تھیں اور موت کی وجہ سائینائیڈ کے زہر یا ان میں ایک نامعلوم بیماری قرار دی گئی تھی۔ تاہم اب سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ کے جریدے میں شائع نئے مقالے میں بتایا گیا ہے کہ مردہ ہاتھیوں کو اس پانی سے زہر دیا گیا تھا جس میں نیلی سبز کائی یا ممکنہ طور پر سائانو بیکٹیریا سے متاثر زہریلے پودے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں