30 سال قبل خریدی گئی کتاب 1 کروڑ میں فروخت
لندن(نیٹ نیوز)ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفر سٹون کی کتاب کا پہلا نایاب ایڈیشن جسے 1997 میں صرف 10 یورو میں خریدا گیا ۔
تھا حال ہی میں 36,000 یورو میں فروخت ہوئی ہے جس کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 1 کروڑ سے بھی زائد بنتی ہے ۔کرسٹین میک کلوچ جنہوں نے نوے کی دہائی میں اپنے بیٹے ایڈم کے لیے یہ کتاب سٹریٹ فورڈ میں خریدی تھی، نے کہا کہ انھیں اندازہ نہیں تھا کہ یہ کتاب 30 سال بعد اتنی قیمتی کی ہو گی۔ہینسنز آکشنرز کے مطابق یہ کتاب جس کی قیمت 30,000 اور 50,000 یورو کے درمیان ہے ، اُن 500 کاپیوں میں سے ایک ہے جو پہلے فلاسفرز سٹون کی سیریز میں شائع ہوئی تھیں۔ایڈم میک کلوچ نے بتایا کہ یہ کتاب چیسٹر فیلڈ میں ان کے خاندان کے پرانے گھر میں ایک الماری میں رہ گئی تھی۔