جوڈی گارلینڈ کی فلم کے جوتے 2کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں نیلام

جوڈی گارلینڈ کی فلم کے جوتے 2کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں نیلام

واشنگٹن(نیٹ نیوز)ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جوڈی گارلینڈ کے ‘وزرڈ آف اوز’ نامی فلم میں پہنے گئے جوتے 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوگئے ۔

ان جوتوں اور دیگر اشیاء کی نیلامی ڈیلاس میں قائم ہیریٹیج آکشنز نے کی، اور خریدار کی فیس شامل کرکے کل رقم 3 کروڑ 25 لاکھ ڈالر بنی، تاہم انتظامیہ کی جانب سے تاحال خریدار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ہیریٹیج آکشنز کے نائب صدر جو میڈالینا نے کہا کہ جُوڈی گارلینڈ کے روبی جوتے کی کسی اور ہالی ووڈ یادگار سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس نیلامی کا نتیجہ فلموں اور ان کی یادگاروں کی اہمیت کا عکاس ہے ۔جوڈی گارلینڈ کیلئے یہ جوتے مشہور ڈیزائنر ایڈریان نے فلم کے لیے تیار کیے تھے ، جوتے فلم کی شوٹنگ کے دوران مختلف مقاصد جیسے ڈانسنگ یا کلوز اپ شاٹس کے لیے استعمال کیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں