نظام شمسی کا پراسرار 9 واں سیارہ، تصوراتی یا حقیقت

 نظام شمسی کا پراسرار 9 واں سیارہ، تصوراتی یا حقیقت

لاہور(نیٹ نیوز)ہمارے نظام شمسی کے انتہائی کنارے پر ایک نویں سیارے کی موجودگی کے خیال نے ماہرین فلکیات کو دہائیوں سے متجسس کررکھا ہے۔

سیارہ پلوٹو نے ایک بار نویں سیارے کا خطاب حاصل کر رکھا تھا لیکن اسے 2006 میں بونا سیارہ قرار دے دیا گیا تھا۔ پلوٹو کی اس تنزلی نے ہماری کائناتی ترتیب میں ایک خلا پیدا کردیا۔ ماہرین فلکیات نے نیپچون سے دور دراز فاصلے میں موجود چند بڑے اجسام کی کچھ عجیب و غریب حرکات کو دیکھنا شروع کیا ہے ۔ سائنس دانوں کا ماننا ہے کہ یہ اجسام بڑے پیمانے پر نظر نہ آنے والی دنیا کی کشش ثقل سے متاثر ہورہے ہیں۔اس عجیب و غریب مظہر نے محققین کو ایک بڑے سیارے کے وجود کا قیاس کرنے پر مجبور کیا ہوا ہے جو شاید ان مداروں کو تشکیل دے رہا ہو۔ سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ یہ پوشیدہ دنیا زمین سے کئی گنا بڑی لیکن نیپچون سے چھوٹی ہو سکتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں