پولش شہریوں کا برف میں وقت گزارنے کا ریکارڈ
وارسا(نیٹ نیوز)پولینڈ کے ایک شہر نے تقریباً 200 افراد کے ایک برف اور پانی سے بھرے پول میں وقت گزارنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا اعلان کر دیا۔
پولینڈ کے شہر مینززدروژا کی جانب سے شرکاء کی حتمی تعداد تو نہیں بتائی گئی لیکن حکام کا کہنا تھا کہ وہ پُر اعتماد ہیں کہ ملک بھر سے آنے والے 200 کے قریب شرکاء دنیا کے سب سے بڑے آئس سوئمنگ ریلے کے لیے گنیز ورلڈ ریاکرڈ کا ٹائٹل لینے کے لیے کافی تھے ۔ریکارڈ بنانے کے لیے آئے ہر شریک نے دوسرے سوئمر کو پول میں بلانے سے قبل چند منٹ برف کے پانی والے پول میں گزارے۔ اس کوشش کے منتظمین میں ایک کیٹرزینا جاکوبوسکا بھی ہیں جو طویل مدت (3 گھنٹے، 6 منٹ اور 45 سیکنڈ) تک برف سے بھرے کنٹینر میں رہنے کا ریکارڈ رکھتی ہیں۔