اٹلی، میئر نے لوگوں کے بیمار ہونے پر پابندی لگا دی
روم(نیٹ نیوز)اٹلی میں ایک گاؤں کے میئر نے لوگوں کے بیمار ہونے پر پابندی لگانے کا اعلان کر دیا۔
اٹلی کی کاؤنٹی بیلکاسٹرو کے گاؤں کلابریا کے میئر انتونیو ٹورچیا نے رہائشیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ کسی بھی بڑی بیماری کا شکار نہ ہوں جس میں ہنگامی طبی امداد کی ضرورت ہو۔میئر انتونیو ٹورچیا نے مقامی لوگوں کے لیے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ایسی سرگرمیاں اور کام نہ کریں جن سے شدید چوٹیں آنے کا خطرہ ہو۔ میئر کیمطابق بیلکاسٹرو کے 1200 رہائشیوں میں سے نصف کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے اور گاؤں سے قریب ترین ہسپتال تقریباً 30 میل دور ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس گاؤں میں کال کے ذریعے آنے والا صرف ایک ڈاکٹر موجود ہے لیکن مایوس کُن طور پر یہ سروس رات، ویک اینڈ اور دیگر چھٹیوں کے دوران دستیاب نہیں ہوتی ہے ، اگر کسی کو طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے تو اسے 30 میل دور ہسپتال جانا پڑتا ہے۔