توانائی کے مسائل کو حل کرنے والی ‘پیپر بیٹری’

سنگاپور(نیٹ نیوز)سائنس دانوں نے تحلیل ہوجانے والی ایک پیپر بیٹری بنائی ہے جس کے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ہمارے توانائی کے استعمال اور ذخیرہ کرنے کے طریقے کو بدل کر رکھ سکتی ہے ۔
سنگاپور کی مقامی سٹارٹ اپ کمپنی فلنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے پائیدار بیٹری بنائی ہے جو بجلی کو ذخیرہ کرنے میں درپیش بڑے ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔سائنس دانوں نے یہ بیٹری قابلِ تجدید مواد سے بنائی ہے جو زمین میں جانے کے بعد چھ ہفتوں کے اندر تحلیل ہوسکتے ہیں۔فلنٹ کا کہنا ہے کہ اس کی پیپر بیٹری کی زندگی روایتی لیتھیم آئن بیٹری کے برابر ہی ہے لیکن اس کے مقابلے میں یہ بیٹری کم وزن، کم قیمت اور روز مرہ کے برقی آلات کو مطلوبہ توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔