بھارتی خاتون نے جاپان میں صفائی ستھرائی کا ٹیسٹ لے لیا

بھارتی خاتون نے جاپان میں صفائی ستھرائی کا ٹیسٹ لے لیا

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان کا شمار دنیا کے صاف ستھرے ممالک میں ہوتا ہے اسی لیے شاید بھارتی خاتون نے یہاں صفائی ستھرائی کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے اس ٹیسٹ کیلئے جاپان میں ایک نئے سفید رنگ کے موزے خریدے اور انہی کے ساتھ سڑکوں، فٹ پاتھ اور دیگر جگہوں پر پیدل چلنے کا فیصلہ کیا تاکہ یہاں کی صفائی ستھرائی کا صحیح سے پتہ چل سکے ۔اس حوالے سے بھارتی خاتون نے شروع سے لے کر آخری تک اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آخر میں خاتون نے اپنے موزے اتار کر دکھائے جو نئے جیسے ہی حالت میں تھے ۔سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام عائد کیا ہے ، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نا ممکن ہے کہ سڑک پر پیدل چلنے کے باوجود موزے نئے ہی رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں