پیسٹری ورلڈ کپ 2025ء جاپان نے جیت لیا

پیسٹری ورلڈ کپ 2025ء جاپان نے جیت لیا

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان نے فرانس کو شکست دے کر پیسٹری ورلڈ کپ 2025ء جیت لیا، ورلڈ کپ میں جاپان نے پہلی پوزیشن لے کر سونے کا تمغہ لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس نے دوسری پوزیشن لے کر چاندی اور ملائیشیا نے تیسری پوزیشن کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔پیسٹری ورلڈ کپ ہر دو سال بعد فرانس کے شہر لیون میں منعقد ہوتا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق  اس سال یہ مقابلہ 20 اور 21 جنوری کو منعقد ہوا۔ ہر ٹیم کے تین ارکان جو چاکلیٹ، آئس اور شوگر اسپشلسٹ پر مبنی تھے ، انہیں اپنے پانچ گھنٹے کے اندر اپنے ملکوں کی تین خاص میٹھی ڈشز تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔مقابلے میں دور دراز کے ملکوں جن میں مصر، ماریشیس اور جنوبی کوریا بھی شامل تھے، سوشل میڈیا پر پیسٹری ورلڈکپ کی تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں