سعودی شہری بڑے بڑے پتیلے لے کر سینما پہنچ گئے

ریاض(نیٹ نیوز)سنیما گھر کی جانب سے لاتعداد پاپ کارن کی پیشکش پر سعودی شہری بڑے بڑے پتیلے اور برتن لے کر آفر کا فائدہ اُٹھانے پہنچ گئے۔
یہ دلچسپ پیشکش سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم ‘ووکس سینما’ نے اپنی تشہیری مہم کے تحت شروع کی ،سینما کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 30 ریال کی ادائیگی پر صارفین جتنا چاہیں پاپ کارن حاصل کر سکتے ہیں۔ سعودی شہریوں کی بڑی تعداد اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے گھروں سے بڑے دیگچے ، پتیلے اور کنٹینر لے کر سینما پہنچ گئی۔ اس منفرد واقعے کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، صارفین نے بھی ان ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے ۔ کسی نے کہا، ‘کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ آج کل کے عرب لوگ بیوقوف ہیں’ جبکہ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا، ‘یہ تو پاکستان سے بھی چار ہاتھ آگے نکل گئے ’۔