ہوم ورک پر ڈانٹ،10سالہ لڑکے کا والد سے انوکھا انتقام

ہوم ورک پر ڈانٹ،10سالہ لڑکے کا والد سے انوکھا انتقام

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ہوم ورک پورا نہ کرنے پر والد کی طرف سے ڈانٹ کھانے والے 10 سالہ بچے نے غصے میں آکر پولیس کو فون کر کے باپ پر منشیات گھر پر رکھنے کا الزام عائد کردیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یونگنگ کاؤنٹی میں ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر والد کی طرف سے شدید ڈانٹ ڈپٹ کے بعد ایک 10 سالہ لڑکا گھر سے باہر نکلا اور سیدھا قریبی دکان پر گیا اور پوچھا کہ کیا وہ فون استعمال کر سکتا ہے ۔پانچویں جماعت کے طالب علم نے ایمرجنسی نمبر ڈائل کیا اور پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس ثبوت ہے کہ اس کے والد گھر میں منشیات چھپا کے رکھے ہوئے ہیں۔ تلاشی کے دوران پولیس کو گھر کی بالکونی سے پوست کے پودے کے آٹھ سوکھے خول ملے ۔ لڑکے کے والد نے انہیں خریدنے کا اعتراف کیا لیکن مزید کہا کہ اس نے انہیں صرف دوا کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں