برطانوی شخص کا 1 دن میں 42 عجائب گھروں کے دورے کا ریکارڈ

 برطانوی شخص کا 1 دن میں 42 عجائب گھروں کے دورے کا ریکارڈ

لندن(نیٹ نیوز)برطانوی شخص نے 1 دن میں 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔42 سالہ بین میلہم نے اپنے بچوں کے ساتھ 24 گھنٹوں میں 42 عجائب گھروں کا دورہ کر کے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا ہے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے 25 اکتوبر کو اسکوٹر کا استعمال کرتے ہوئے بیکن آرٹ گیلری، برٹش میوزیم اور نیچرل ہسٹری میوزیم سمیت 42 میوزیمز کا دورہ کیا۔نیا ریکارڈ بنانے کے بعد مسٹر بین میلہم کا کہنا ہے کہ ہم کون ہیں اور کہاں سے آئے ہیں یہ جاننے کے لیے میوزیمز کا دورہ کرنا ضروری ہے، ایک برس میں زیادہ سے زیادہ میوزیمز کا دورہ کرنے کا ریکارڈ بنانے کی بھی کوشش کر رہا ہوں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی شہری سو جوئے کمار مترا کے پاس تھا، انہوں نے 1 دن میں 23 عجائب گھروں کا دورہ کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں