سائنس فکشن فلم Interstellar کی دوبارہ ریلیز کی تاریخ رقم

ممبئی(نیٹ نیوز)ہالی وڈ کی مشہور فلم Interstellar کی دوبارہ ریلیز نے بھارت میں ایڈوانس بکنگ میں 1.40 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت کر کے 5 کروڑ روپے کی کمائی کرلی ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
ذرائع کے مطابق، فلم کے ایڈوانس ٹکٹ 16 جنوری سے فروخت کے لیے دستیاب تھے ،Interstellar کی پہلے دن کی کمائی اس کے 2014 کی ریلیز کے مقابلے میں دوگنی ہونے کی توقع ہے۔ فلم 7 سے 12 فروری تک سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، اور اس کا پہلا دن تاریخی ہونے والا ہے۔ اس ریلیز کے ساتھ، یہ فلم تُمباد (1.50 کروڑ) اور یہ جوانی ہے دیوانی (1.10 کروڑ) کے سب سے زیادہ دوبارہ ریلیز اوپننگ ڈے کے ریکارڈ کو باآسانی توڑ دے گی۔ابتدائی طور پر IMAX کی ٹکٹ 200 سے 300 روپے میں دستیاب تھیں۔