کھانے کی عادات میں خرابی اور سوشل میڈیا کا تعلق عیاں

واشنگٹن(نیٹ نیوز)حالیہ تحقیق نے سوشل میڈیا کے استعمال اور کھانے کی عادات میں خرابی کے خطرے کے درمیان تعلق تجویز کیا ہے۔
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال کا ہر اضافی گھنٹہ کھانے کی خرابی کی علامات ظاہر کرنے کے زیادہ امکانات سے وابستہ ہے۔ اور جو نوعمر یا نوجوان زیادہ وقت آن لائن گزارتے ہیں ان میں سائبر بُلی کا زیادہ امکان ہوتا ہے جو کہ بذاتِ خود کھانے کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے ۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو میں اطفال کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جیسن ناگاٹا نے کہا کہ ایک وقت میں ایک سے زیادہ ویڈیوز دیکھنے سے کھانے کی عادت متاثر ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے ہر اضافی گھنٹے سے ایک سال بعد کھانے میں خرابی پیدا ہونے کا خطرہ 62 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔