15 منٹ میں جتنے گنے تمہارا بونس، کمپنی کی انوکھی پیشکش

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین کی منافع بخش کمپنی نے اپنے ملازمین کو سالانہ بونس دینے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے ۔چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرین بنانے والی کمپنی نے اپنے ملازمین کو سال کے آخر میں 11 ملین ڈالر تک بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔۔۔
جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 3 ارب 6 کروڑ سے زائد ہے ۔ کمپنی نے اپنے ملازمین کو پیش کش کی تھی کہ وہ مختص کردہ وقت میں جتنے پیسے گن سکتے ہیں گن کر اسے اپنا بونس سمجھیں، کمپنی کے اعلان پر ملازمین خوب تیاری کے ساتھ دفتر آئے اور ایک بڑی میز پر پھیلی ہوئی رقم کے ڈھیر سے مقررہ وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسے گننے کی کوشش کی۔ مقررہ وقت میں سب سے زیادہ پیسے ایک ملازم نے گنے جس کا سالانہ بونس 1 لاکھ یوآن بن گیا، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت 38 لاکھ 85 ہزار سے زائد بنتی ہے ۔