40سالہ خاتون گن پوائنٹ پراغوا
مصطفی آباد ( نامہ نگار ) کیری ڈبہ پر سوار 5 افراد نے 40 سالہ خاتون کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا ،کوٹ غلام محمد خاں کی رہائشی خاتون کنیز بی بی نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنے بھائی اوربہن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر راجہ جنگ سے دفتوہ جارہی تھی کہ روہی نالہ کے قریب پیچھے سے آنے والے کیری ڈبہ میں سوار 5نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل کو روک لیا اور اُس کی 40سالہ بہن( ش) بی بی کو کیری ڈبہ میں اغوا کر کے فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔