برلن ایئرپورٹ پر کھڑی گاڑی کی پارکنگ فیس 209,124 ڈالر

برلن(نیٹ نیوز)جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ایک ہوائی اڈے کے قلیل مدتی پارکنگ ایریا میں ایک سال سے کھڑی لاوارث گاڑی کی پارکنگ فیس کی مد میں 209,124 ڈالر کی بھاری رقم کا معاملہ بین الاقوامی شہ سرخی بن گیا۔
ہوائی اڈے کی پارکنگ کی فیسیں بہت زیادہ ہوتی ہیں اور برلن کا برانڈنبرگ ہوائی اڈہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گاڑی کی قلیل المدتی پارکنگ ایریا میں پہلے 10 منٹ مفت ہیں، جس کے بعد 30 منٹ کے لیے 11 امریکی ڈالر، فی گھنٹہ 23 اور ایک پورے دن کی فیس 552 ڈالر ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ ایئرپورٹ حکام نے کب اس مہنگی پارکنگ ایریا میں گاڑی کی موجودگی کا نوٹس لیا لیکن ایک چیز یقینی ہے کہ کسی نے بھی اس دوران گاڑی کے ساتھ کچھ نہیں کیا۔