لندن:خفیہ سرنگوں کو سیاحتی مقام میں بدلنے کا منصوبہ

لندن:خفیہ سرنگوں کو سیاحتی مقام میں بدلنے کا منصوبہ

لندن(نیٹ نیوز)دوسری عالمی جنگ کے دوران بنکرز کے طور پر استعمال ہونے والی لندن کی خفیہ سرنگوں کو سیاحتی مقام میں تبدیل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کنگز وے ایکسچینج نامی یہ سرنگیں دوسری عالمی جنگ کے دوران فضائی حملوں سے بچنے کے لیے شہر کی سڑکوں سے 40 میٹر زیرِ زمین بنائی گئی تھیں، اب انہیں لندں ٹنل کے نام سے جانا جاتا ہے ، جنہیں سیاحتی مقام میں تبدیل کر کے 2027ء سے 2028ء کے درمیان عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان سرنگوں کو پُرکشش مقام میں تبدیل کیا جائے گا جہاں عوام کی توجہ حاصل کرنے کے لیے میوزیم، نمائشیں اور تفریحی مقامات شامل ہیں۔لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں