آرٹ بطور تھراپی، دماغی ماہرین اس بارے کیاکہتے ہیں

سوئٹزرلینڈ(نیٹ نیوز)سوئس ڈاکٹرز دماغی طبی حالتوں اور دائمی بیماریوں کے مریضوں کے لیے تجاویز کی حد کو بڑھا رہے ہیں جس میں پارکس، آرٹ گیلریوں اور عجائب گھروں کا دورہ کرنا شامل ہے ۔
مغربی سوئٹزرلینڈ کے شہر نیوچیٹیل نے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر دماغی طبی مسائل سے دوچار افراد کی مدد اور ان میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔پروگرام میں حصہ لینے والی نیوچیٹیل کی ایک ڈاکٹر پیٹریشیا لیہمن نے کہا کہ جن لوگوں کو بعض اوقات اپنی دماغی صحت سے متعلقہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ان کے لیے یہ دورے پریشانیوں، تکلیفوں اور بیماریوں کو بھولنے اور نئے تجربات کے خوشگوار لمحات گزارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ پروگرام کے تحت شہریوں کو پانچ سو طبی نسخے بھی دئیے جائیں گے جو انہیں چار مقامات کے مفت وزٹ فراہم کرے گا ۔