تھری ڈی پرنٹڈ ریلوے سٹیشن 6 گھنٹوں میں تعمیر ہو گا

 تھری ڈی پرنٹڈ ریلوے سٹیشن 6 گھنٹوں میں تعمیر ہو گا

ٹوکیو(نیٹ نیوز)جاپان میں دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ ریلوے سٹیشن صرف 6 گھنٹوں میں تعمیر ہو گا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منفرد ریلوے سٹیشن جاپان کے شہر اوساکا کے جنوب میں 60 میل کے فاصلے پر واقع علاقے Wakayama میں تعمیر کیا جائے گا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 سٹیشن کا کل رقبہ 108 مربع فٹ ہو گا اور اسے جدید تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔جاپانی ریلوے گروپ کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس تاریخی منصوبے کا آغاز 25 مارچ کو کیا جائے گا جب پرانے سٹیشن سے آخری ٹرین روانہ ہو جائے گی۔ اس کے بعد ریلوے اسٹیشن کے تمام حصے تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے تیار کیے جائیں گے اور پھر انہیں تعمیراتی مقام پر محض 6 گھنٹوں میں جوڑ دیا جائے گا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ریلوے سٹیشن کی مکمل تعمیر تھری ڈی پرنٹنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں