دنیا کا مہنگا ترین وولف ڈاگ، قیمت 50 کروڑ روپے

دنیا کا مہنگا ترین وولف ڈاگ، قیمت 50 کروڑ روپے

ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی شہر بنگلورو کے رہائشی انڈین ڈاگ بریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر ایس ستیش نے دنیا کے مہنگے ترین وولف ڈاگ کو 50 کروڑ روپے میں خرید لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نایاب کتا کادا بوم اوکامی (Cadaboms Okami) ہے، جو بھیڑیے اور کاکیشین شیفرڈ کا امتزاج ہے اور اپنی نسل کا پہلا کتا تصور کیا جا رہا ہے۔کادا بوم اوکامی کو امریکا میں پیدا کیا گیا تھا اور جب یہ کتا صرف 8 ماہ کا تھا تو اس کا وزن 5 کلو گرام سے زیادہ تھا، یہ روزانہ 3 کلو گرام کچا گوشت کھاتا ہے۔ ایس ستیش نے بتایا کہ میں ہمیشہ منفرد اور مہنگے کتوں کا شوقین رہا ہوں، میں اپنے کتوں کی نمائش سے 30 منٹ میں تقریباً 2,800 ڈالرز (تقریباً 2.3 لاکھ بھارتی روپے ) سے لے کر 5 گھنٹے میں 11,700 ڈالرز (تقریباً 9.8 لاکھ بھارتی روپے ) تک کماتا ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں