یوکلِڈ ٹیلی سکوپ سے حاصل کائنات کے متعلق ڈیٹا جاری

یوکلِڈ ٹیلی سکوپ سے حاصل کائنات کے متعلق ڈیٹا جاری

لندن(نیٹ نیوز)یورپین اسپیس ایجنسی نے یوکلِڈ اسپیس ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والا پہلا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے حوالے سے امید کی جارہی ہے کہ یہ ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کو سمجھنے میں مدد دے گا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

حاصل ہونے والے ابتدائی ڈیٹا میں آسمان کے تین ٹکڑے دکھائے گئے ہیں اور ہر حصے میں کہکشاؤں کے جتھے موجود تھے ۔ عکس بند کیا گیا ہر حصہ دنیا سے دیکھے جانے والے چاند کے سائز سے 300 گُنا بڑا تھا۔پیش کیا جانے والا ڈیٹا ایک ہفتے کے مشاہدے پر مبنی ہے جس میں تینوں خطوں کا ایک اسکین شامل ہے لیکن اس مشاہدے میں 10.5 ارب نوری سال تک کے فاصلے پر 2 کروڑ 60 لاکھ کہکشاؤں کو دیکھا گیا، ٓسٹروفزسسٹ کیرول میونڈیل نے یوکلِڈ کو ‘ڈارک ڈیٹیکٹیو’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم کائنات کاتقریباً 5 فی صد حصہ سمجھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں