شام کے بجائے صبح نہانا ایک بڑی غلطی قرار

شام کے بجائے صبح نہانا ایک بڑی غلطی قرار

لاہور(نیٹ نیوز)نہانا ہماری فطرت میں شامل ہے لیکن کونسا وقت نہانے کیلئے زیادہ بہتر ہے، اس حوالے سے اکثر لوگ ناواقف ہونگے۔

ڈاکٹروں نے متنبہ کیا ہے کہ دن کے مخصوص اوقات میں نہانے سے ہماری جلد یا چہرے پر مہاسوں کے اثرات ظاہر ہوسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق شام کے بجائے صبح نہانا ایک بڑی غلطی ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں دن بھر بیکٹیریا اور گندگی جسم پر جمع ہوتی رہتی ہے ۔پرسکرپشن ڈاکٹر کے ایک طبی مشیر، ڈاکٹر آراگونا جیوسیپے نے کہا کہ اگرچہ صبح نہانے سے حواس بیدار ہوتے ہیں، لیکن شام کو نہانے کے بھی اپنے مخصوص فوائد ہیں۔انہوں نے کہا کہ دن کے وقت آپ کی جلد اور آپ کے بال ہوا سے پیدا ہونے والے الرجین اور جلن، گندگی اور بیکٹیریا کو جمع کرتے ہیں، لہذا جب آپ نہائے بغیر بستر پر جاتے ہیں تو یہ آپ کے بستر اور چادروں میں منتقل ہو جاتے ہیں جوخارش اوربے سکونی کاباعث بنتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں