سڑکوں پر صفائی کرنے والی راتوں رات ماڈل بن گئی

سڑکوں پر صفائی کرنے والی راتوں رات ماڈل بن گئی

بینکاک (نیٹ نیوز)سڑکوں کی صفائی کرنے والی ایک خاتون نے راتوں رات بینکاک کی سڑکوں سے ماڈلنگ کی دنیا تک کا سفر طے کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کی ایک 28 سالہ خاکروب نپاجت سومبونسیت، جنہیں ‘مین’ کے نام سے جانا جاتا ہے ، فیری ٹیل کہانیوں کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر ماڈلنگ کی دنیا میں داخل ہو گئی۔دو بچوں کی ماں ‘مین’ ایک سنگل مدر ہیں جس کو ایک روسی فوٹوگرافر سیمیون رزچیکوف نے صفائی کرتے ہوئے دیکھا اور اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر بغیر بتائے اس کی ایک ویڈیو اور تصویر بنا لی، جو بعد میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی، یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی اورپھراب مین سے مقامی میڈیا، ماڈلنگ ایجنسیوں کی جانب سے رابطہ کیا گیا،اب مین نے اپنی خاکروب کی ملازمت چھوڑ کر ماڈلنگ کو بطور پیشہ اپنا لیا ہے اور مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں