آسٹریلیا: 918افراد کا ایک ساتھ مونوپلی گیم کھیل کر ریکارڈ

آسٹریلیا: 918افراد کا ایک ساتھ مونوپلی گیم کھیل کر ریکارڈ

سڈنی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں 918 افراد ایکساتھ 150 ٹیبلوں پر گیمز آف مونوپلی کھیلنے کے لیے بیٹھے اور انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

ریکارڈ بنانے کی یہ کوشش سڈنی میں بچوں میں دماغی کینسر کے لیے فنڈز جمع کرنے اور اس حوالے سے شعور بیدار کرنے والے ادارے لٹل لیگز فاؤنڈیشن اور 2017میں برین کینسر سے مرنیوالی 6 سالہ بچی الیگیرا کے والدین سوئے ایلن اور مارینو ویسیلیو نے منعقد کی۔اس موقع پر سوئے ایلن ویسیلیو نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ایک ایسی جگہ تخلیق کریں جہاں جوان اور معمر افراد اکٹھے ہوں اور کسی چیز کا جشن منائیں جس پر سب کو فخر ہو۔ ہماری خواش تھی کہ تمام لوگوں میں اس بیماری (برین کینسر) کے بارے میں شعور بیدار ہو۔واضح رہے کہ پرانا ریکارڈ 733 افراد کی شرکت پر مبنی تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں