تووالو نامی ملک میں پہلی بار اے ٹی ایم نصب

 تووالو نامی ملک میں پہلی بار اے ٹی ایم نصب

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا بھر میں پیسے نکالنے کے لیے جگہ جگہ اے ٹی ایم نصب ہیں یہ وہ سہولت ہے جو بلا تفریق ہر جگہ دستیاب ہے لیکن ٹھہریے ! ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں اب جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی۔

بہت ہی کم لوگ ہوں گے جنہوں نے تووالو نامی ملک کا نام سنا ہوگا۔ 9 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہونے کے باعث یہ ملک باقی دنیا سے کٹا ہوا ہے ۔تووالو کا رقبہ محض 10 اسکوائر میل ہے ۔ یہ آسٹریلیا اور ہوائی کے درمیان بحر الکاہل میں واقع ہے جہاں صرف ایک ایئرپورٹ ہے ۔ہفتے میں اکثر دن ایئرپورٹ کا رن وے خالی رہتا ہے جسے مقامی افراد کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ہر ہفتے چند پروازیں پڑوسی ملک فجی سے توالو پہنچتی ہیں۔ اس ملک کا بلند ترین مقام بھی سطح سمندر سے محض 15 فٹ بلند ہے ۔اس ملک میں اب کہیں جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی تووزیراعظم نے افتتاح کیا اور خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں