جیب میں پیاز رکھنے سے ہیٹ سٹروک سے بچنا ممکن

لاہور(نیٹ نیوز)موسمِ گرما کے آتے ہی جہاں باہر نکلنے کے دوران ساتھ میں پانی کی بوتل، صافہ (کندھے پر رکھا جانے والا سادہ کپڑا) اور۔۔
چھتریاں رکھی جاتی ہیں وہیں ایک پرانی روایت یہ بھی ہے کہ ملک کے گرم ترین علاقوں میں رہنے والے ضعیف اور بزرگ افراد باہر کام کے لیے جانے والوں کو پیاز جیب میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق پیاز میں گرمی جذب کرنے کی زبردست صلاحیت پائی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دھوپ میں نکلتے وقت پیاز کا پاس ہونا جسم کو نقصان پہنچانے سے پہلے ہی گرمی کو جذب کر لیتا ہے ۔ماہرین کا ماننا ہے کہ پیاز میں موجود سلفر کے مرکبات اور اینٹی آکسیڈنٹس کوئیرسیٹن پسینے کے عمل کو تیز کر دیتے ہیں یوں کہیں کہ پیاز گرمیوں کے موسم میں ٹھنڈک کی خاصیت رکھتی ہے ، اس میں موجود متعدد مادے جسم کے درجۂ حرارت کو متوازن رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔