لگژری برانڈ لوئی ویٹون کا چاکلیٹ بیگ وائرل

لگژری برانڈ لوئی ویٹون کا چاکلیٹ بیگ وائرل

لاہور(نیٹ نیوز)لگژری برانڈ لوئی ویٹون کا 25 ہزار روپے مالیت کا چاکلیٹ بیگ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

 لگژری برانڈ لوئی ویٹون Louis Vuitton نے ایک انوکھی اور حیرت انگیز بیگ تیار کیا ہے جو حقیقت میں چاکلیٹ سے تیار کیا گیا ایک خوردنی بیگ ہے ۔اس چاکلیٹ بیگ کی قیمت 225 یورو (تقریباً 25 ہزار 500 پاکستانی روپے ) ہے ، جسے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے ۔یہ چاکلیٹ بیگ معروف فوڈ ولاگر کارمی سیلیٹو نے پیرس سے خرید کر اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں پیش کیا ہے ۔ ویڈیو میں کارمی نے بتایا ہے کہ یہ چاکلیٹ بیگ صرف پیرس میں دستیاب ہے ، اس لیے میں خاص طور پر وہاں گیا تاکہ اسے حاصل کر سکوں۔کارمی نے کہا کہ یہ بیگ Louis Vuitton کے مشہور ایگ بیگ سے متاثر ہو کر تیار کیا گیا ہے ، جسے ماکسیم فریڈرک نامی پیسٹری شیف نے تخلیق کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں