سیارہ زہرہ کی طرف بھیجا خلائی مشن زمین پر’گرنے‘ کوتیار

 سیارہ زہرہ کی طرف بھیجا خلائی مشن زمین پر’گرنے‘ کوتیار

ماسکو(نیٹ نیوز)سوویت یونین کی طرف سے 1972 میں لانچ کیا گیا ایک اسپیس کرافٹ10 مئی کے آس پاس زمین پر گرنے والا ہے۔۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق اور کوئی نہیں جانتا کہ یہ کہاں گرے گا۔Kosmos 482 نامی مشن میں اسپیس کرافٹ کو 1972 میں سیارہ زہرہ کی طرف روانہ کیا گیا تھا ۔نیدرلینڈ کی ڈیلفٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے لیکچرر مارکو لینگ بروک نے اسپیس کرافٹ کی زمین پر واپسی کو دریافت کیا۔ چونکہ یہ ایک لینڈر ہے میڈیا رپورٹس کے مطابقجسے زہرہ کے ماحول سے گزرنے سے بچنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اس لیے یہ ممکن ہے کہ یہ زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہونے پر بھی فعال رہے گا ، خطرات خاص طور پر زیادہ نہیں ہیں لیکن صفر بھی نہیں ہیں اور یہ گرتے وقت شہابِ ثاقب کے اثرات سے ملتا جلتا لگ سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں