واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے فیچر پر کام شروع کردیا

واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے فیچر پر کام شروع کردیا

لندن(نیٹ نیوز)واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے فیچر پر کام شروع کردیا،ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو ایک نئے فارورڈنگ ٹوگل (بٹن) کے ساتھ اسٹیٹس پوسٹس پر بہتر کنٹرول کرنے کا آپشن فراہم کیا جائیگا۔

نئے فیچر کو سب سے پہلے اینڈرائیڈ بیٹا کے ورژن 2.25.16.16 میں دیکھا گیا ہے، عالمی سطح پر اس فیچر کو آئندہ ہفتوں میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔ یہ فیچر اسٹیٹس پرائیویسی سیٹنگز میں آن، آف سوئچ کا اضافہ کردیتا ہے ، فیچر کو سوئچ آف کیے جانے کی صورت ٹوگل آپ کے کانٹیکٹس کو آپ کا اسٹیٹس آگے فارورڈ کرنے یا دوبارہ شیئر کرنے سے روک دے گا۔واٹس ایپ پرائیویسی مینو کے تحت اسٹیٹس سیٹنگ کے اندر Allow Reshare سوئچ متعارف کرائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں