امریکا میں پہلی بار انسانی مثانے کی کامیاب پیوند کاری

لاس اینجلس (نیٹ نیوز)امریکا کے ڈاکٹروں نے دنیا کی پہلی انسانی مثانے کی کامیاب پیوند کاری کر کے تاریخ رقم کر دی۔۔
۔یہ انقلابی سرجری رونالڈ ریگن یو سی ایل اے میڈیکل سینٹر لاس اینجلس میں کی گئی۔یہ پیچیدہ آپریشن 41 سالہ آسکر لاریانزار کا کیا گیا جو کینسر کی وجہ سے مثانے کا کافی حصہ نکلواچکے تھے اور بعد ازاں دونوں گردے بھی کھو چکے تھے اور 7 سال سے ڈائلیسز پر تھے ۔سرجنز نے ایک ہی وقت میں گردہ اور مثانہ دونوں عطیہ شدہ اعضا ان کے جسم میں منتقل کیے ، آپریشن 8 گھنٹے جاری رہا۔ڈاکٹر نیما ناصری نے بتایا کہ گردہ فوری طور پر کام کرنے لگا اور مریض کا گردوں کا نظام بغیر ڈائلیسز کے بحال ہوگیا، سرجنز کے مطابق انسانی جسم میں خون کی نالیوں کی پیچیدہ ساخت کی وجہ سے پہلے کبھی مکمل مثانے کی پیوند کاری ممکن نہ ہو سکی تھی۔