اے آئی نے بے اولاد جوڑے کا مسئلہ حل کردیا
کولمبیا (نیٹ نیوز)امریکا میں 18 سال سے اولاد کے خواہش مند جوڑے کا مسئلہ اے آئی نے حل کردیا۔۔
، جس کے بعد اُن کے ہاں دسمبر میں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔ جوڑے نے رازداری کی وجہ سے اپنی شناخت ظاہر تو نہیں کی تاہم خاتون کے مطابق انہوں نے ناامید ہونے کے بعد کولمبیا یونیورسٹی فرٹیلٹی سینٹر سے رابطہ کیا جس نے ایک نیا طریقہ کار سٹار (سپرم ٹریکنگ اینڈ ریکوری) کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق اس طریقے میں ماہرین مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مرد کے چھپے ہوئے سپرم کو تلاش اور بازیافت کیا جائے ۔فرٹیلٹی سینٹر کے محققین نے AI سسٹم کے ساتھ سیمن کے نمونے کا تجزیہ کیا تو معجزاتی طور پر اس میں چھپے ہوئے تین سپرم مل گئے ۔ اس کے بعد آئی وی ایف کے ذریعے عمل کو آگے بڑھایا گیا اور پھر STAR طریقہ کار کے ذریعے کامیاب حمل حاصل کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔