بھونکنے پر مجبور،کتوں کے درمیان پلنے والا بچہ ریسکیو

 بھونکنے پر مجبور،کتوں کے درمیان پلنے والا بچہ ریسکیو

لاپلائی (نیٹ نیوز)تھائی لینڈ کے ضلع لاپلائی میں ایک گھر سے 8سال کے ایسے بچے کو ریسکیو کیا گیا ۔۔

 جو مکمل تنہائی میں صرف 6کتوں کے درمیان رہائش پذیر تھا اور بھونک کر بات چیت کرتا تھا۔ تھائی این جی او اور حکام نے سکول پرنسپل اور اہل علاقہ کے اطلاع دینے پر ایک خستہ حال گھر پر چھاپہ مارا ۔ بچے کی والدہ منشیات کی عادی ہے جو روزانہ بچے کو لکڑی سے بنے خستہ حال مکان میں کئی گھنٹوں کیلئے کتوں کے درمیان اکیلا چھوڑ کر کھانے کی تلاش کیلئے نکل پڑتی تھی۔ ریسکیو کیا گیا بچہ 2 سال سے سکول نہیں گیا تھا، یوں بچہ کسی دوست اور نگران کے بغیر صرف کتوں کی صحبت میں پلتا رہا اور یہی وجہ تھی کہ بچے نے بھی کتوں کی نقل کرتے ہوئے بات چیت کیلئے بھونکنا شروع کردیا۔ ریسکیو آپریشن کی قیادت کرنے والی خاتون کیمطابق اب بچے کو شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی اچھی دیکھ بھال کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں