زمین کے ہوائی اڈے خلائی مخلوق کی کیا مدد کر سکتے ہیں؟

 زمین کے ہوائی اڈے خلائی مخلوق کی کیا مدد کر سکتے ہیں؟

نیویارک(نیٹ نیوز)ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین پر موجود ہوائی اڈوں اور ملٹری بیسز پر نصب ریڈار سسٹم خلا میں موجود کسی ممکنہ مخلوق کی نظروں میں آسکتے ہیں۔

رائل آسٹرونومیکل سوسائٹیز نیشنل آسٹرونومی میٹنگ میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر خلائی مخلوق کے پاس ان کی اپنی جدید ٹیلی سکوپس ہوں تو وہ دنیا کو کیسے دیکھ سکیں گے ۔ ماہرِ فلکیات پروفیسر مائیکل جیریٹ کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ ایلیئنز کو انسانوں کو چند سو سال سے زیادہ جدید ہونے کی ضرورت ہے ۔ زمین کے صرف سویلین ہوائی اڈے دو ارب میگا واٹ شدت کی لہریں خارج کرتے ہیں اور ویسٹ ورجینیا میں نصب گرین بینک ٹیلی سکوپ ان لہروں کو 200 نوری سال کے فاصلے پکڑ سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں