سویڈن ،روایتی مشروب سمجھی جانیوالی عجیب و غریب کافی
سٹاک ہوم(نیٹ نیوز)سویڈن میں ایک نہایت منفرد اور عجیب و غریب کافی پائی جاتی جسے کیفیوسٹ کہا جاتا ہے ۔۔
یہ دراصل پنیر والی کافی ہے ، ایک ایسا امتزاج جو باقی دنیا کے لیے حیران کن ہے تاہم سویڈن کے شمالی علاقوں میں اسے ایک روایتی مشروب سمجھا جاتا ہے ۔Kaffeost ایک سوئیڈش لفظ ہے جس کا مطلب ہوتا ہےکافی پنیر۔ اس میں استعمال ہونے والا پنیر Leipjuusto کہلاتا ہے ۔ یہ پنیر عام طور پر گائے ، بکری یا ہرن کے دودھ سے بنایا جاتا ہے اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ گرمی میں پگھلتا نہیں بلکہ اپنی شکل برقرار رکھتا ہے ۔یہ کافی عام طور پر بلیک بنائی جاتی ہے اور پنیر کو کیوبز میں کاٹ کر کپ میں رکھا جاتا ہے ۔ گرم کافی پنیر پر ڈالی جاتی ہے ۔چند منٹوں میں پنیر کافی میں نرم ہو جاتا ہے لیکن گھلتا نہیں۔ لوگ پہلے کافی پیتے ہیں اور بعد میں چمچ سے نرم پنیر کھاتے ہیں۔یہ ذائقے میں ہلکا میٹھا ہوتا ہے ۔