دوست کا مشورہ مان کر امریکی خاتون کروڑ پتی بن گئی
میری لینڈ (نیٹ نیوز)امریکی ریاست میری لینڈ میں اپنے دوست کی بات مان کر 14 ہزار روپے خرچ کرنے والی خاتون کروڑ پتی بن گئیں۔۔
میری لینڈ کی پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے دوست کی بات مان کر قسمت آزمائی اور راتوں رات 50 ہزار ڈالر کی لاٹری جیت کر سب کو حیران کر دیا، یہ رقم پاکستانی کرنسی کے حساب سے 1 کروڑ 42 لاکھ 18 ہزار 750 روپے کے قریب بنتی ہے ۔پرنس جارج کاؤنٹی کی خاتون نے میری لینڈ لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ عموماً ڈیلی پک گیمز کھیلتی ہیں، لیکن کبھی کبھار قسمت آزمانے کیلئے سکریچ آف ٹکٹس بھی خرید لیتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ رات بھر سو نہ سکیں اور رقم ملنے کے باوجود ابھی تک جیتنے کا یقین نہیں آرہا۔خاتون نے فوراً لاٹری جیتنے کا اپنے اُسی دوست کو بتایا جس نے مشورہ دیا تھا اور ٹکٹ کی تصویر بھیجی۔ جس پر اُس نے بھی خوشی کا اظہار کیا ۔