دنیا کے11ممالک کے جھنڈوں میں چاند اور ستارہ

دنیا کے11ممالک کے جھنڈوں میں چاند اور ستارہ

لاہور(نیٹ نیوز)دنیا میں 11 ایسے ممالک ہیں جو اپنے جھنڈوں میں چاند اور ستارہ رکھتے ہیں۔۔

 ان ممالک میں پاکستان، ترکی، الجیریا، موریطانیہ، سنگاپور، ملائشیا، آذربائیجان، کوموروس، تیونس اور ترکمانستان ہیں۔ ترکی کے جھنڈے میں سرخ رنگ اوپر ایک سفید ہلال ہے ۔ سرخ رنگ عثمانیوں کی بہادری جبکہ ہلال مذہب سے ماورا ثقافتی شناخت کو اجاگر کرتا ہے ۔ پاکستان کے سبز اور سفید پرچم میں ایک چاند اور ستارہ ہے ،ہرا رنگ مسلمانوں اور سفید پٹی غیر مسلموں کی نشاندہی کرتی ہے ،ملائشیا کے جھنڈے میں نیلے پس منظر پر ایک زرد چاند اور 14 کونوں والا ایک ستارہ ۔ الجیریا کے سبز سفید پرچم پر سرخ چاند اور ستارہ بنا ہوا ہے ۔ آذربائیجان کے جھنڈے پر ایک سفید چاند اور آٹھ کونوں والا ستارہ ملک کی ترک جڑوں۔کو موروس کے جھنڈے میں تکون میں ایک سفید ہلال اور ایک قطات میں چار ستارے موجود ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں