دماغی طور پر جوان بوڑھے طویل عمر پاتے ہیں:تحقیق

دماغی طور پر جوان بوڑھے طویل عمر پاتے ہیں:تحقیق

لندن(نیٹ نیوز)عام طور پر بڑھاپے میں زندگی کی ترنگ، امیدیں، جستجو اور خواہشات ختم ہوجاتی ہیں جو کہ انسان کی قبل از وقت موت کی وجہ بن سکتی ہیں تاہم دماغی طور پر جوان رہنے سے عمر طویل ہوتی ہے ۔۔

اس بات کا انکشاف حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے دلچسپ نتائج میں ہوا ہے ۔ جس کے مطابق جو لوگ بڑھاپے میں اپنا دماغ جوان رکھتے ہیں اُن میں جلدی موت کا خطرہ نہیں ہوتا اور وہ طویل عمر پاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق بڑھاپے میں بھی دماغ کو جوان رکھنے والے افراد میں الزائمر جیسی بیماری کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے ۔نیچر میڈیسن جرنل میں شائع تحقیق میں لکھا گیا ہے کہ "بوڑھے " دماغ والے افراد میں 15 سال پہلے ہی موت کا خطرہ تین گنا بڑھ جاتا ہے جبکہ "جوان" دماغ والوں میں یہ خطرہ 40 فیصد کم ہوتا ہے ۔محققین نے برطانیہ کے بائیو بینک کے 44,500 افراد کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں